0
Tuesday 15 Mar 2011 03:11

مسلم لیگ(ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو

مسلم لیگ(ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر گفتگو
 کراچی:اسلام ٹائمز-مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال، عوامی مسائل، جمہوری اداروں کے استحکام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جمہوریت کے فروغ، قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے الطاف حسین کو صدر مملکت سے کی جانے والی ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک وقوم کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید اور مسلم لیگی رہنماء سردار یار محمد رند نے بھی جناب الطاف حسین سے گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 59562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش