0
Friday 8 Apr 2011 02:33

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کا خواہشمند ہے، زرداری

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کا خواہشمند ہے، زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور استحکام کا خواہشمند ہے اور خبردار کیا ہے کہ سسٹم کو غیر مستحکم کرنے کیلئے کوئی بھی پر تشدد قدم علاقائی امن اور استحکام کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ وہ جمعرات کو ا یوان صدر میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداﷲ بن زید النہیان سے بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال زیر غور آئی۔ صدر نے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ 
ملاقات میں افغانستان کی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئ جبکہ سابق جنرل پرویز مشرف کی امارات آمد پر حوالگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ روز کانگرس میں پاکستان کی جانب سے عسکریت پسندی کیخلاف جاری آپریشن پر پیش کی گئ رپورٹ پر بھی بات چیت کی گئ ہے۔ امارات کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی صورت حال کی بہتری کیلئے معاونت جاری رکھے گا۔




خبر کا کوڈ : 63894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش