0
Monday 11 Apr 2011 11:51

فرانس میں حجاب پر پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا، مسلمانوں کا نئے قانون پر شدید تحفظات کا اظہار

فرانس میں حجاب پر پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا، مسلمانوں کا نئے قانون پر شدید تحفظات کا اظہار
پیرس:اسلام ٹائمز۔ فرانس میں مکمل نقاب پر پابندی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والی خواتین پر ایک سو پچاس یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ گزشتہ سال فرانسیسی پارلیمنٹ نے برقعے پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا جس کے بعد عدالت نے بھی اس قانون کے حق میں فیصلہ دیا۔ فرانس میں بسنے والے مسلمانوں نے اس قانون پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلمان خواتین کا کہنا ہے کہ برقعہ پہننا انکا حق ہے اور وہ کسی ایسے قانون کو نہیں مانتیں جو انکی مذہبی آزادی کے خلاف ہو۔ حکومت نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جو خواتین حجاب پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کریں ان پر ایک سو پچاس یورو جرمانہ عائد کیا جائے۔ دوسری جانب فرانسیسی الائنس پولیس کے سربراہ ڈینس جیکب کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی بڑی مدد نہیں ملے گی۔ فرانس یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کی کئی ہے۔
آج نیوز کے مطابق مسلمانوں کے شدید تحفظات کے باوجود فرانس میں حجاب پر پابندی کا قانون نافذ کر دیا گیا۔ پیرس میں نئے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے ساٹھ سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ نئے قانون کے تحت عوامی مقامات اور عدالتوں میں چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایسا کرنے والے کسی بھی شخص کو پولیس اسٹیشن بلا کر نقاب اتارنے کو کہا جائے گا اور حکم عدولی پر ڈیڑھ سو یورو جرمانہ کیا جائے گا۔ فرانسیسی مسلمانوں نے نئے قانون پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بعض فرانسیسی مسلم خواتین کا موقف ہے کہ وہ نقاب پہن کر اپنے معمولات جاری رکھیں گی۔ فرانس میں دو ہزار سے زائد مسلم خواتین برقعہ پہنتی ہیں۔ فرانس میں کئی دنوں سے مظاہرے جاری ہیں جس میں کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مسلمان شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی اس اقدام کے خلاف مارچ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 64553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش