0
Monday 2 May 2011 16:04

پاکستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے،بھارت کا الزام، دہشتگردی کی جنگ پاکستان میں لڑی جائے، حامد کرزئی

پاکستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے،بھارت کا الزام، دہشتگردی کی جنگ پاکستان میں لڑی جائے، حامد کرزئی
نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارت نے الزام لگایا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اور وزیر داخلہ پی چدم برم نے الزام لگایا کہ اسامہ کی ہلاکت بھارت کی اس تشویش کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں کئی دہشتگرد تنظیمیں اور گروپ محفوظ ٹھکانوں میں موجود ہیں۔ 
ادھر افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے دہشتگردی ختم ہو جائیگی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے جنگ افغانستان کے بجائے پاکستان میں لڑی جائے۔ کابل میں ضلعی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا طالبان اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے سبق حاصل کریں اور القاعدہ سربراہ کی ہلاکت کے بعد لڑائی ختم کر دیں۔ کرزئی کا کہنا تھا کہ اسامہ کی ہلاکت بری کامیابی ہے اور انہیں اپنے کئے کی سزا مل گئی۔
خبر کا کوڈ : 69335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش