0
Monday 2 May 2011 23:31

پاکستان مسلم لیگ ق کے 14 ارکان نے وفاقی وزیر اور وزراء مملکت کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

پاکستان مسلم لیگ ق کے 14 ارکان نے وفاقی وزیر اور وزراء مملکت کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 14 ارکان نے وفاقی وزیر اور وزراء مملکت کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیر کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ان وفاقی وزراء اور وزراء مملکت نے عہدوں کا حلف لیا۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی، فیصل صالح حیات، چوہدری وجاہت حسین، انجینئر امیر مقام، غوث بخش مہر، ریاض حسین پیرزادہ اور انور علی چیمہ شامل ہیں جبکہ شیخ وقاص اکرم، خواجہ شیراز، سردار بہادر خان سیہڑ، اکرم مسیح گل،رضا حیات ہراج، شاہ جہاں یوسف اور رانا آصف توصیف نے وزراء مملکت کا حلف اٹھایا۔
خبر کا کوڈ : 69409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش