0
Monday 16 May 2011 23:18

ایبٹ آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن آئندہ دو روز میں تشکیل دے دیا جائے گا، مولا بخش چانڈیو

ایبٹ آباد واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن آئندہ دو روز میں تشکیل دے دیا جائے گا، مولا بخش چانڈیو
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ملکی خودمختاری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں پارلیمنٹ کی قرار داد پر عملدرآمد کیا جائے گا، اس حوالے سے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے معاہدے کے مطابق، آپریشن مل کر کیا جانا تھا، امریکہ طاقت کے زعم میں ایسی باتیں کر رہا ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے امریکہ کو پاکستان کے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔ وزیر قانون نے کہا کہ صدر کے دو عہدوں کے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی جلد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 72406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش