0
Monday 23 May 2011 21:00

سانحہ کراچی پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پرحملہ ہے، سید رحمن شاہ

سانحہ کراچی پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پرحملہ ہے، سید رحمن شاہ
لاہور:اسلام ٹائمز۔ کراچی نیول ائیر بیس پر حملہ تشویشناک ہے، حکمران ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں، ملک کی خودمختاری برقرار رکھنے کے لئے آزاد پالیساں بنانی ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید رحمن شاہ نے سانحہ کراچی کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت پاکستان، امریکہ کی دست نگر رہے گی، اس وقت تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ رحمن شاہ نے مزید کہا کہ سانحہ کراچی، پشاور میں امریکی گاڑیوں پرحملے کا ردعمل بھی ہو سکتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ فی الفور امریکہ کی نام نہاد جنگ سے علیحدگی اختیار کر لے اور اپنی پالیسیاں بنائے جن میں ملکی سلامتی سرفہرست ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک مخصوص گروہ دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ہمیشہ انہوں نے فرقہ واریت کو ہوا دی ہے۔
سانحہ کراچی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو اپنی حالت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی پہلی متفقہ قراردار پر عمل کر لیا جاتا تو دوسری قرارداد کی ضرورت پیش نہ آتی اور پاکستان عالمی دباﺅ کا شکار نہ ہوتا اور کسی کو پاکستانی حدود میں گھس کر آپریشن کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی کی باتیں تو بہت کرتی ہے لیکن عملی اقدامات نہیں کرتی حکومت وقت پاس کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ حکمرانوں کی غلط پالیساں جاری رہیں تو خدا نہ کرے کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 73955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش