0
Monday 3 Dec 2018 08:45

مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی بحریہ کے سربراہ کی بحرین میں پراسرار ہلاکت

مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی بحریہ کے سربراہ کی بحرین میں پراسرار ہلاکت
اسلام ٹائمز۔ امریکی بحریہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین سربراہ اسکاٹ اسٹیرنی بحرین میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کے وائس ایڈمرل کی بحرین میں پراسرار ہلاکت سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جب کہ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن نے ہلاکت میں کسی مشتبہ کارروائی کے عنصر کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ایڈمرل جان رچرڈ سن نے آنجہانی افسر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک شاندار فوجی افسر قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسکاٹ اسٹیرنی نہ صرف بہترین فوجی افسر تھے بلکہ ایک اچھے شوہر اور باپ کے ساتھ ساتھ دوستانہ مراسم رکھنے والے انسان تھے۔ امریکی نیول کرمنل تحقیقاتی حکام اور بحرین کی وزارت داخلہ اعلیٰ امریکی افسر کی پراسرار ہلاکت کے معاملے پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں اور انہوں نے بھی ابتدائی طور پر کسی مشتبہ کارروائی کی نشاندہی نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 764514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش