0
Friday 10 Jun 2011 22:04

کسی کو آئین اور عدلیہ توڑنے کا کھیل نہیں کھیلنے دینگے، نواز شریف

کسی کو آئین اور عدلیہ توڑنے کا کھیل نہیں کھیلنے دینگے، نواز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کارگل جنگ کا پرویز مشرف کے کور کمانڈرز، نیول اور ایئرچیف کو بھی علم نہیں تھا۔ کسی کو آئین اور عدلیہ توڑنے کا کھیل کھیلنے دینگے نہ کسی کو مقدس گائے بننے دینگے۔ 21 ویں صدی میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں سیفما کے زیر اہتمام صحافی سلیم شہزاد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تبدیلی کیلئے عزم پختہ ہوتا جارہا ہے اس مقصد کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا کرینگے، فوج کا بجٹ پارلیمنٹ میں لانے کی بات غلط نہیں، آئی ایس آئی کے بجٹ کی ہاوٴس کمیٹی کو چھان بین کرنی چاہیے، اداروں کی تضحیک نہیں، عزت کرانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا جب سب ہاتھ گریبان کی طرف بڑھنے لگیں، تو گریبان میں جھانک لینا چاہیے، اگر گریبان میں جھانکا ہوتا تو ایبٹ آباد اور پی این ایس مہران کا واقعہ پیش نہ آتا۔ نواز شریف نے کا کہنا تھا کہ حکومت قومی اسمبلی کی قرارداد کا پہل خود احترام کرے، کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان ہمارے اداروں نے پہنچایا ہے، آئندہ کسی کو آئین اور عدلیہ توڑنے کا کھیل کھیلنے دینگے، نہ صحافیوں کو مارنے دینگے، اگر دوبارہ لانگ مارچ کرنا پڑا تو کریں گے۔ اب انقلاب آگے بڑھے گا کوئی مقدس گائے بننے کی کوشش نہ کرے نہ کسی کو بننے دینگے، نواز شریف نے کہا اگر ملک میں جمہوریت رہتی تو دہشت گردی نہ ہوتی، انہوں نے صحافی برادری کو یقین دلایا کہ سلیم شہزاد کے مجرموں کا سراغ لگانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 78030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش