0
Sunday 12 Jun 2011 21:02

ایبٹ آباد آپریشن پر کمیشن نہیں بننا چاہیے، کمیشن ملک کے مفاد میں نہیں، متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنا ناگزیر ہے، مولانا فضل الرحمان

ایبٹ آباد آپریشن پر کمیشن نہیں بننا چاہیے، کمیشن ملک کے مفاد میں نہیں، متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنا ناگزیر ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی ذاتی رائے میں ایبٹ آباد واقعے پر کمیشن نہیں بننا چاہیئے۔ اسلام آباد میں مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنا ناگزیر ہے تاہم جے یو آئی کی مجلس شوریٰ نے جماعت اسلامی کے رویے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ایبٹ آباد واقعے پر کمیشن قائم کرنا ملک کے مفاد میں نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن پر کمیشن بننا ہی نہیں چاہیے تھا۔ مسلم لیگ ن سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ حاصل کر کے فرینڈلی اپوزیشن کرنا چاہتی ہے تاکہ حکومت کو ریلیف دے سکے۔ جے یو آئی مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وقت کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی جولائی کے آخر میں ایک بڑے اجلاس کا اہتمام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رائے میں ایبٹ آباد آپریشن پر کمیشن بننا ہی نہیں چاہیے تھا کیونکہ اگر فوج کو اس میں ملوث دکھایا گیا تو اس کی سزا فوج کو نہیں بلکہ پاکستان کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر معاملے پر سپریم کورٹ میں چلی جاتی ہے، اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 78418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش