0
Friday 10 Jul 2009 12:12

چین: مساجد بند کرنے کے احکامات جاری

چین: مساجد بند کرنے کے احکامات جاری
بیجنگ: چینی حکام نے صوبائی دارالحکومت اورمچی میں مساجد بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی حکومت نے مغربی صوبے میں فسادات کے بعد اورمچی شہر میں مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام مسجدوں کے بجائے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ادھر سیکورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد نے مغربی صوبے کے مختلف مقامات پر گشت شروع کر دیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ فسادات میں ملوث افراد کو سخت سزا د ی جائیگی ۔ واضح رہے کہ چھ جولائی کو چین کے مغربی صوبے میں مسلمانوں کے ایک قبیلے اور چینی مزدوروں کے درمیان جھڑپوں میں ایک سو چالیس افراد ہلاک اور آٹھ سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔حکومت نے کریک ڈاؤن کرکے ہنگاموں کے الزام میں چودہ سو سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 7883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش