0
Saturday 18 Jun 2011 18:33

امریکا اور افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کر رہے ہیں، کرزئی

امریکا اور افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کر رہے ہیں، کرزئی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ امریکا اور افغان حکومت طالبان سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ کرزئی کی نیوز کانفرنس کے کچھ ہی دیر بعد صدارتی محل سے کچھ فاصلے پر ایک پولیس اسٹیشن طالبان نے دھماکے سے اڑا دیا اور ساتھ ہی یہ بیان بھی جاری کیا کہ وہ امریکا اور افغان حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں کر رہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کابل میں نیوز کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ افغان حکومت، امریکا اور غیرملکی افواج افغانستان میں طالبان اور دیگر عسکریت پسند گروپوں سے مذاکرات کر رہے ہیں اور یہ مذاکرات بہتر انداز میں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا طالبان کے چند رہنما ذاتی حیثیت میں امن کونسل کے ارکان سے ملاقات کر چکے ہیں، جن سے وسیع تناظر میں بات چیت ہوئی ہے۔
 دوسری جانب افغان فوج کی وردیوں میں ملبوس دو خودکش حملہ آوروں نے پولیس کمپاؤنڈ پر حملہ کر دیا۔ پہلے ایک شخص نے تھانے کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑایا، جس کے بعد مسلح افراد اندر داخل ہو گئے اور فائرنگ کرکے کئی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا پولیس کی مدد کو پہنچنے والی غیر ملکی فورسز اور طالبان میں مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا، جس کے نتیجے میں دو حملہ آور مارے گئے۔ خودکش حملے میں چار سیکورٹی اہلکار اور پانچ شہری ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 79608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش