0
Sunday 19 Jun 2011 18:16

کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے،مستقبل میں حالات بہت بہتر ہونگے، رحمان ملک

کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے،مستقبل میں حالات بہت بہتر ہونگے، رحمان ملک
کراچی:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں کافی حد تک امن وامان کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے، کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پولیس نفری کم ہونے کی وجہ سے رینجرز کے خدمات حاصل کی جاتی ہیں اور پولیس کے بلانے پر ہی وہ آتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ فرنٹیر کانسٹبلری، فرنٹیر کور اور پولیس کی وردی میں جرائم پیشہ افراد وارداتیں کر رہے ہیں۔ کراچی میں پولیس وردی پہن کر سات کڑور روپے لوٹنے والے پولیس اہلکار تھے یا نہیں، اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں حالات بہت بہتر ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان پر دشمنوں نے حملہ کیا ہوا ہے، پوری قوم، سول سوسائٹی، فورسز اور میڈیا نے مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ قومی سلامتی کے ایشوز پر کمپرومائز نہ کریں۔ 
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرنے میں پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے بہت کام کیا جس پر فخر ہے کسی ایک کے عمل کی ذمہ داری پوری رینجرز پر نہیں ڈالنا چاہیے اور انھیں ڈی مورالائز نہیں کرنا چاہیے، فورسز کو ڈی مورالائز کیا تو سرحدوں کا دفاع کون کرے گا؟ رینجرز اہلکاروں کو دہشت گردوں کی طرح چہرے پر کپڑے ڈال کر اور ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کرنا درست نہیں، ان کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ پی این ایس مہران پر حملے کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کی ڈی این اے پروفائلنگ ہوئی ہے جسے آج دیکھوں گا۔ حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس بابر اور بھارتی جہاز کے ہونیوالے واقع کی رپورٹ مانگی ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سرفراز شاہ قتل کیس میں گرفتار رینجرز اہلکاروں سے مجرموں والا سلوک نہ کیا جائے۔ ڈیوٹی کے دوران ان سے جو غلطی ہوئی، اس کے لئے ان کو عدالت میں منہ پر کپڑا اور ہاتھ میں ہتکھڑی لگا کر لیجانا غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے غیر ملکی ایجنسیوں کے ہاتھوں بک چکے ہیں جو دہشت گردی میں بیرونی عناصر کی مدد کرتے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

خبر کا کوڈ : 79841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش