0
Saturday 8 Jun 2019 22:51

جماعت اسلامی کیجانب علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جماعت اسلامی کیجانب علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امراء اسداللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مرحوم علامہ عباس کمیلی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 798433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش