0
Tuesday 21 Jun 2011 10:43

شمالی وزیرستان،300 علماء کا جرگہ، خودکش حملے حرام قرار دے دیئے

شمالی وزیرستان،300 علماء کا جرگہ، خودکش حملے حرام قرار دے دیئے
میرعلی:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان ایجنسی کے مذہبی اسکالرز اور علماء نے علاقہ میں دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملے حرام ہیں۔ شمالی وزیرستان ایجنسی کے تین سو کے قریب ممتاز مذہبی اسکالرز اور علماء کا ایک اجلاس میر علی تحصیل کے مدرسہ نظامیہ میں ہوا۔ اجلاس میں دہشت گردوں کو علاقہ میں دہشت گرد کارروائیوں سے خبردار کرتے ہوئے خودکش بمبار کو بھرتی کرنے اور ان کی تربیت کرنے میں ملوث تمام افراد کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ اپنی پرتشدد سرگرمیاں روک دیں کیونکہ وہ صرف پر امن طریقہ سے ہی شمالی وزیرستان میں رہ سکتے ہیں۔ اجلاس میں دہشت گردی کی ہر قسم کی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔









خبر کا کوڈ : 80162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش