0
Sunday 26 Jun 2011 00:47

طالبان کے کسی گروپ کی حمایت نہیں کرتے، میجر جنرل اطہر عباس

طالبان کے کسی گروپ کی حمایت نہیں کرتے، میجر جنرل اطہر عباس
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے کسی گروپ کی حمایت نہیں کرتا۔ امریکا کو القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کے خاندان سے صرف سوال جواب کی اجازت دی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ القاعدہ کے خلاف سب سے موثر کارروائی پاکستان نے کی اور القاعدہ نے پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو نقصان پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ اسامہ کے خاندان تک میڈیا کو اجازت نہیں دی گئی۔ بیرونی دہشت گردی کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ افغان حکومت سے سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے میڈیا کو بلاجواز تنقید نہیں کرنی چاہیئے۔ قومی سلامتی کو کمزور کرنے سے ملک کمزور ہوتا ہے۔ یہ کہنا غلط ہے کہ عوام اور فوج میں خلیج پیدا ہو گئی ہے۔ میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ شورش کے باجود قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ٹانک سے وانا اور انگور اڈا تک چالیس فی صد سڑک تعمیر ہو چکی ہے۔ صرف چند فی صد حصہ شورش زدہ رہ گیا ہے۔ فوج نے فاٹا میں ہر جگہ کامیابی حاصل کی۔ قبائلیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 81094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش