0
Sunday 27 Oct 2019 16:13

یمن میں جاری انسانی بحران کا حل صرف سیاسی طریقۂ کار ہے، جواد ظریف

یمن میں جاری انسانی بحران کا حل صرف سیاسی طریقۂ کار ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں یمنی حکومت کے ترجمان "محمد عبدالسلام" کیساتھ تہران میں اپنی ملاقات کیطرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ میری محمد عبدالسلام سے ملاقات ہوئی، جس میں یمن پر مسلط کردہ جنگ اور اس کے نتیجے میں یمن میں وقوع پذیر وسیع انسانی بحران کو ختم کرنے کے حوالے سے متعدد موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اس پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا لکھنا تھا کہ یمن میں جاری بدترین انسانی بحران کا راہ حل فقط اور فقط سیاسی طریقۂ کار پر منحصر ہے، جس میں خطے کے تمامتر مثر ممالک کا شریک ہونا ناگزیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 824229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش