0
Friday 15 Nov 2019 16:58

فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان میں کرسی کا مقابلہ چل رہا ہے، طلال چوہدری

فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان میں کرسی کا مقابلہ چل رہا ہے، طلال چوہدری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء طلال چوہدری نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان کرسی کیلئے ہر روز نیا جھوٹ گھڑ رہے ہیں۔ سابق وزیر کا سوشل میڈیا پہ جاری کیے گئے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری اور معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان میں کرسی کا مقابلہ چل رہا ہے۔ ترجمانوں اور وزراء میں کارکردگی پر نہیں، بلکہ نواز شریف کی صحت پر دیئے گئے بیانات کا مقابلہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم حیران ہے کہ کس طرح کرائے کے ترجمان روزانہ ایک نیا جھوٹ گھڑتے ہیں، ایک شخص ٹماٹر سترہ روپے کلو تو دوسرا مٹر پانچ روپے کلو بیچ رہا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر نے آج صبح کئے گئے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف کے گزشتہ روز دیئے گئے ایک بیان کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کل اسمبلی کے فلور پر خواجہ آصف نے بیان دیا کہ حکومتی لاء آفیسر نے کہا (نوازشریف) مرتا ہے تو مر جائے، عدالتی فیصلے کا پیرا 2 خواجہ آصف کے اس جھوٹ کی قلعی کھول دیتا ہے، جہاں واضع طور پر حکومتی لاء آفیسرز کا موقف درج ہے، حیران ہوں یہ لوگ کس دیدہ دلیری سے اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 827538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش