0
Saturday 30 Nov 2019 23:45

عمران حکومت کی مشرف کو بچانے کی کوششیں عوام کیلئے مایوسی کا باعث ہیں، مفتی نعیم

عمران حکومت کی مشرف کو بچانے کی کوششیں عوام کیلئے مایوسی کا باعث ہیں، مفتی نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ قوم پرویز مشرف کا منطقی انجام دیکھنا چاہتی ہے، عمران حکومت کی مشرف کو بچانے کی کوششیں عوام کیلئے مایوسی کا باعث ہیں، وزیراعظم اقتدار سے پہلے مشرف کو قومی مجرم کہتے تھے، آج کس منہ سے سزا رکوا رہے ہیں، انصاف کے نام پر اقتدار حاصل کرنے والوں کو انصاف میں رخنا ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ جامعہ بنوریہ کراچی میں ملاقات کیلئےآئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ ملک گذشتہ سولہ سترہ سال سے جن حالات سے گزرا، اس کا تمام تر ذمہ دار مشرف ہے، اس کیخلاف عدالت میں غداری کا مقدمہ چلایا گیا۔

گذشتہ حکمرانوں نے مشرف کو ملک سے فرار کیا اور اب یہ حکمران مشرف کی سزا رکوانے کی کوششوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم آج تک سابق آمر کی بزدلانہ پالیسیوں کا خمیازہ جانی و مالی نقصانات کی شکل میں اٹھا رہی ہے۔ عمران حکومت سابق آمر کے خلاف ہونے والی کسی بھی کارروائی سے یکسر لاتعلق رہ کر آئین و قانون کی بالادستی اور فوج پر عوام کے اعتماد کو بڑھائے، تاکہ آئندہ کسی کو بھی آئین پاکستان اور اعلیٰ اداروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی جرأت نہ ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 830014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش