0
Saturday 14 Dec 2019 14:02

ایران کیخلاف امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مہاتیر محمد

ایران کیخلاف امریکی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مہاتیر محمد
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد کی گئی امریکی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملائیشیا ایران کیخلاف غیرقانونی امریکی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا۔ مہاتیر محمد اس وقت قطر میں ہونے والے ایک اجلاس میں شریک ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ایران پر لگنے والی امریکی غیرقانونی پابندیوں کے نتیجے میں ایک بڑا بازار ملائیشیا اور دوسرے بہت سے ممالک کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ملائیشیا صرف اس صورت میں ان پابندیوں کو قبول کرے گا کہ جب یہ اقوام متحدہ کے آئین کے دائرے میں ہوں اور اقوام متحدہ ہی کیطرف سے لاگو بھی کی گئی ہوں۔
خبر کا کوڈ : 832682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش