0
Thursday 20 Feb 2020 15:30

کراچی میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

کراچی میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں چین سے پھیلنے والے موذی کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق چند دن قبل چین سے واپس آئے 22 سالہ پاکستانی طالبعلم میں نوول کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر ڈاکٹروں نے اسے مشتبہ قرار دیتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں داخل کردیا۔ ذرائع کے مطابق مریض کے جسم سے حاصل کئے گئے نمونوں کے ابتدائی طبی تجزیے نے ڈاکٹروں کو تشویش میں مبتلا کردیا جس کے بعد انہوں نے مریض کو تنہا رکھا اور مزید تصدیق کے لئے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد روانہ کردیئے ہیں۔
 
ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد سے رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا، اس وقت تک مریض کو  اکیلا رکھا جائے گا اور اس ضمن میں تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا سے امریکا، برطانیہ، جاپان اور تھائی لینڈ سمیت 30  ممالک متاثر ہوئے ہیں جب کہ پاکستان میں اب تک کئی مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں تاہم اب تک ان میں مہلک وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 845692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش