0
Sunday 1 Mar 2020 18:14

کراچی میں سرجیکل ماسک بلیک میں فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی

کراچی میں سرجیکل ماسک بلیک میں فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سرجیکل ماسک بلیک میں فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی، سندھ رینجرز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 سے ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر گلشن اقبال بلاک 13D سے 74 ہزار سرجیکل ماسک اور 200 عدد انفلو واٹر ڈرپ بوتلیں برآمد کرلی، ملزم محمد عثمان نے کورونا وائرس سے احتیاط کیلئے شہریوں کی جانب سے سرجیکل ماسک کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر شو روم مالک کے ساتھ شراکت داری کی۔ ملزم آن لائن شاپنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر سرجیکل ماسک فروخت کر رہا تھا، جس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری کارروائی واٹر پمپ پر کرتے ہوئے دکاندار عماد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں فیس ماسک کے ڈبے برآمد کرلیے، ملزم ایک ڈبہ 1650 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 847745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش