0
Thursday 14 Jul 2011 00:52

نوجوانوں کی مثبت کردار سازی سے ہی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبر ہوسکتا ہے، مقررین کا تقریب سے خطاب

نوجوانوں کی مثبت کردار سازی سے ہی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبر ہوسکتا ہے، مقررین کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نوجوانوں کی کردار سازی اور ان کے ذہنوں میں مذہبی شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی کے فروغ کے لیے بھی بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر مقررین نے امام بارگاہ جی سکس ٹو میں یوم جوان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب کا اہتمام ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ جوان نے کیا تھا۔ مقررین نے کہا کہ اس وقت استعماری قوتیں ملت تشیع کے جوانوں کی بیداری سے خائف ہیں اور ایسے حربے استعمال کر رہی ہیں کہ جن سے ان کے مثبت کردار سازی کا عمل روکا جا سکے۔ مقررین نے کہا کہ آج نوجوانوں کو گمراہی اور بربادی کے راستے پر دھکیلنے والا سامان جن میں ملٹی میڈیا، موبائل فونز، انٹرنیٹ سرفہرست ہیں، ارزاں نرخوں میں دستیاب ہیں جبکہ انسان کی بنیادی ضروریات کی اشیاء مہنگی ہو رہی ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کے کردار کو درس کربلا کی روشی میں نکھارنا چاہتے ہیں، میدان کربلا میں چھ ماہ کے بچے سے لے کر 90سال تک کی عمر کا فرد اسی عزم و حوصلے اور قوت ایمانی کے سبب جوان نظر آتا تھا، اگر اب بھی نوجوانوں میں وہی عزم و ہمت اور جوش و ولولہ پیدا ہو جائے، اور اقبال کے شاہینوں کی صحیح معنوں میں تربیت ہوجائے تو ملک وقوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ تقریب سے علام شیبربخاری، علامہ ثمر عباس نقوی، علامہ اعجاز حسین بہشتی، سید ناصر عباس شرازی، یوتھ آف پارہ چنار کے نمائندہ صفدر حسین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ملک کے معروف نوحہ خوان علی صفدر رضوی نے منقبت خوانی کی، تقریب کے اختتام پر ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں سرزمین وطن پر امریکہ کہ جانب سے ہم جنس پرستی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ ان مذموم سرگرمیوں کا راستہ روکے۔
خبر کا کوڈ : 84840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش