0
Monday 18 Jul 2011 16:45

امریکا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں جدید سیکورٹی نظام نصب کرے گا

امریکا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں جدید سیکورٹی نظام نصب کرے گا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان، عراق، افغانستان اور یمن میں جدید ترین سیکورٹی نظام نصب کرنے جا رہا ہے۔ امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" نے محکمہ بجٹ اور معاہدہ کی دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کا ترقی یافتہ اور کلاسیفائیڈ سیکورٹی سسٹم کے نصب کرنے کا مقصد اپنے عملے کی نقل و حرکت کی نگرانی کرنا ہے، مانیٹر کے ساتھ ساتھ کسی مشکل وقت میں ان کی مدد کو پہنچنا ہے، جہاں مقامی آبادی کے درمیان نقل وحرکت کرتے ہوئے ہر وقت ان کی جان کو خطرہ رہتا ہے۔ بلیو فورس ٹریکر Blue Force Tracker کے نظام میں ایک چھوٹا سے ٹرانس میٹر گاڑی کی چھت، ہوائی جہاز پر یا متعلقہ فرد کے ساتھ نصب کیا جاتا ہے جو مسلسل مصنوعی سیارہ Global Positioning System کو سگنل بھیجتا ہے اور وہاں سے کمپوٹر میں محفوظ کمانڈ پوسٹ کے لیے بھیجتا ہے۔ کمانڈ پوسٹ کمپیوٹر اس کی نزدیک ترین جگہ کا تعین کر گاڑی، ہوائی جہاز یا فرد کے اردگرد 10فٹ کے رداس تک کا نقشہ ظاہر کر دیتا ہے۔ 
محکمہ خارجہ کی کانگریس کو پیش کردہ مالی سال 2012ء کے بجٹ دستاویز کے مطابق یہ جدید ترین ٹیکنالوجی امریکی اہلکاروں کو انتہائی خطرناک علاقوں میں سفر کرنے میں اعتماد فراہم کرتی ہے اور وہ سفر کرتے ہوئے یہ جانتے ہیں کہ ان کی کوئی نگرانی کر رہا ہے اور کسی مشکل میں ایک بٹن دبانے سے ان کی مدد کو کوئی فوری پہنچ سکتا ہے۔ آئندہ برس عراق میں اس ٹریکنگ سسٹم کے لیے 9.4 ملین ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر کسی عہد ے دار نے اس نظام کی تنصیب کے بارے کو ئی ذکر نہیں کیا۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پر بتایا کہ اس میں سیکورٹی کے مسائل شامل ہیں اور محکمہ اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی سمیت تمام دستیاب اختیارات کا استعمال کر رہا ہے۔ Louisiana میں 23.1 ملین ڈالر سے چار محفوظ ترین پیچیدہ دھاتی عمارات تعمیر کی جا رہی ہیں۔ یہ نیا نظام تین جہتی geospatial منظر کشی اور تیزی سے نقشے پرتجزیاتی معلومات کی صلاحیت فراہم کرنے کا حامل ہو گا۔ 
اسلام آباد میں 1.5 ملیں ڈالر لاگت سے امریکی سفارت خانے میں اس سسٹم کو نصب کیا گیا ہے اس سلسلے میں جون میں Olgoonik Development کی طرف سے سیکورٹی بلیو فورس ٹریکر کے پروگرام کے لیے ایک ماہر کی ضررورت کا اشتہار بھی جاری کیا گیا تھا۔ پاکستان میں اس نظام کو ان خطوط پر ڈیزائن کیا گیا ہے کہ خاص سفری اثاثے اور خطرناک علاقوں میں آپریشن میں ان سے مدد لی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 85771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش