0
Wednesday 20 Jul 2011 01:08

سنی تحریک کے مرکزی راہنماء علامہ حیدر علوی نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات کی

سنی تحریک کے مرکزی راہنماء علامہ حیدر علوی نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات کی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مرکزی دفتر میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا اصغر عسکری اور مولانا فخر علوی بھی موجود تھے۔ دونوں راہنمائوں نے موجودہ ملکی صورت حال اور اہم قومی و مذہبی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا اور سرزمین وطن پر بڑھتی ہوئی بیرونی جارحیت، ٹارگٹ کلنگ، خود کش حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تدارک کے لیے قومی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے سنی تحریک کے راہنما کو بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے 24 جولائی کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں استقلال پاکستان کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی بھر پور نمائندگی ہوگی اور انشاء اللہ یہ عظیم الشان اجتماع پاکستانی عوام کے اتحاد و خوت کا آئینہ دار ثابت ہوگا، کنونشن کے اختتام پر حمایت مظلومین ریلی نکالی جائے گی اور پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا اہم ترین خطہ پارا چنار گزشتہ پانچ برسوں سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان حمایت مظلومین ریلی کے اختتام پر محصورین پارا چنار کی امداد کے اشیائے خوردونوش، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کے ہمراہ امدادی امن کاروان بھی روانہ کرے گی۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے علامہ حیدر علوی کو استقلال پاکستان کنونشن وحمایت مظلومین ریلی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت اس اہم ترین پروگرام میں بھر پور شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 86084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش