0
Friday 22 Jul 2011 22:18

پنجاب میں حکومت اور گورنس نام کی چیز نہیں، پاکستان کی سالمیت کے خلاف بولنے والوں کو میڈیا میں بھرپور کوریج دی جاتی ہے، بابر اعوان

پنجاب میں حکومت اور گورنس نام کی چیز نہیں، پاکستان کی سالمیت کے خلاف بولنے والوں کو میڈیا میں بھرپور کوریج دی جاتی ہے، بابر اعوان
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت اور گورنس نام کی کوئی چیز نہیں، صوبے میں شخصی راج قائم ہے۔ ڈاکٹر بابر اعوان الحمرا ہال میں معروف دانشور اجمل نیازی کی کتاب کی تقریب پذیرائی میں شرکاء سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سمیت سیاسی اور ادبی شخصیات موجود تھیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن امریکہ میں جعلی سروے چھپوا کر اپنی مقبولیت کا پروپیگنڈہ کر رہی ہے، عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف بولنے والوں کو میڈیا میں بھرپور کوریج دی جاتی ہے، کچھ لوگ جان بوجھ کر مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں بلدیاتی اور سٹوڈنٹ یونیز کے انتخابات کروائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 86664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش