0
Friday 22 Jul 2011 22:26

خضدار میں بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما جمعہ خان تین ساتھیوں سمیت قتل

خضدار میں بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما جمعہ خان تین ساتھیوں سمیت قتل
 خضدار:اسلام ٹائمز۔ خضدار میں نامعلوم افراد نے بی این پی مینگل گروپ کے مرکزی رہنما جمعہ خان رئیسانی کو ان کے تین ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ خضدار کے علاقے گزگی میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے مرکزی رہنما جمعہ خان رئیسانی کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جا رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں جمعہ خان رئیسانی سمیت لیویز اہلکار محمد اسحاق، ملازم محمد ظریف اور ڈرائیور محمد بخش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ لیویز فورس نے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں۔ جمعہ خان کی ہلاکت پربی این پی مینگل نے 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 86665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش