0
Wednesday 1 Jul 2020 09:47

وفاقی حکومت کے بیان نے پی آئی اے کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں، میاں رضا ربانی

وفاقی حکومت کے بیان نے پی آئی اے کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں، میاں رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پائلٹس کی ڈگریوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کے بیان کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پائلٹس کے لائسنس جعلی یا مشکوک ہونے کے حوالے سے بیان نے پی آئی اے کے لیے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ پی آئی اے کے یورپ اور برطانیہ میں آپریشن متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں پی آئی اے عملی طور پر تقریباً بند ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیر کے بیان کے محرکات جاننے کے لیے معاملے کی جوڈیشل تحقیقات کرائی جائیں۔ دیکھا جائے کہ پائلٹس کی ڈگری سے متعلق بیان سرمایہ دارانہ نظام کو فائدہ پہنچانے کے لیے تو نہیں دیا گیا ہے۔ میاں رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ کیا بیان اس گٹھ جوڑ کو فائدہ پہنچانے کے لیے تو نہیں دیا گیا جو حکومت کی مدد کرتے ہیں تاکہ پی آئی اے کو کوڑیوں کے دام انکی جھولی میں ڈال دیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 871795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش