0
Friday 25 Sep 2020 03:04

ملتان، اہلسنت اتحاد کی ریلی میں مفتی منیب کے خطاب کے دوران زلفی بخاری کیخلاف نعرے بازی 

ملتان، اہلسنت اتحاد کی ریلی میں مفتی منیب کے خطاب کے دوران زلفی بخاری کیخلاف نعرے بازی 
اسلام ٹائمز۔ اتحاد اہلسنت پاکستان کے پلیٹ فارم سے منعقدہ ''تحفظ ناموس رسالت و عظمت صحابہ و اہلیبیت'' ریلی کے دوران جہاں شیعہ تکفیر کے نعرے لگائے گئے، وہیں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار علی بخاری (زلفی بخاری) کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے اپنے خطاب کے دوران آصف علوی کے معاملے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کو مورد الزام ٹھہرایا، جس کے بعد زلفی بخاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور وزیراعظم سے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 888254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش