0
Monday 8 Aug 2011 19:07

این آئی سی ایل کیس، ظفر قریشی کی معطلی کے احکامات کالعدم قرار

این آئی سی ایل کیس، ظفر قریشی کی معطلی کے احکامات کالعدم قرار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے ظفر قریشی کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر این آئی سی ایل اراضی اسکینڈل کیس کی تفتیش کا چارج دوبارہ سنبھالنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے میں سیاسی مداخلت کی جوڈیشل انکوائری کیلئے جسٹس غلام ربانی کو تحقیقاتی جج مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ظفر قریشی کی معطلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کے بعد پچیس جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ظفر قرشی کو بحال کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ظفر قریشی کو فوری طور پر این آئی سی ایل کیس کی تحقیقات سنبھالنے اور پیشرفت کے حوالے سے ہر پندرہ روز بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ظفر قریشی معطلی کے روز یکم جولائی سے ہی بحال تصور ہوں گے اور وہ اپنی مرضی سے تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ عدالت نے این آئی سی ایل کیس میں سیاسی مداخلت اور میڈیا میں عدلیہ کے خلاف اشتہاری مہم کی جوڈیشل انکوائری کیلئے جسٹس غلام ربانی کو تحقیقاتی جج مقرر کر دیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ، اسٹیبلشمنٹ، اطلاعات انکوائری میں مدد کریں گے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے اشتہاری مہم کیلئے رقم دینے والوں کا بھی تعین کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 90337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش