0
Saturday 26 Dec 2020 16:46

مریم نواز کو تکلیف ہے پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان

مریم نواز کو تکلیف ہے پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ مریم نواز کو تکلیف ہے پاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے اور ان کی مقبولیت کم ہو رہی ہے۔ خرم شیر زمان نے کراچی انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کی، جس میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں فرنیچر نہ ہونے کی وجہ پیپلز پارٹی کی کرپشن ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کو تباہ کردیا ہے، پیپلز پارٹی والے اب تحریک انصاف کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا  آج پاکستان کی معشیت بہتر ہوگئی تو آپ کو پریشانی ہوگئی ہے، آج اسٹاک ایکسچنج روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ جو کیس مسلم لیگ نون کے خلاف چل رہے ہیں وہ پیپلز پارٹی نے بنائے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے نیب کو رضاکارانہ رقم واپس کی وہ آج بھی اہم عہدوں پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش