1
Thursday 14 Jan 2021 18:38

فیصل آباد، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی رہائشگاہ پر فائرنگ

فیصل آباد، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی رہائشگاہ پر فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی رہائشگاہ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کر دی جب گھر میں سنی اتحاد کونسل کا اجلاس جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے  فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اجلاس میں صاحبزادہ حامد رضا، صاحبزادہ حسن رضا اور صاحبزادہ حسین رضا بھی موجود تھے۔ ترجمان سنی اتحاد کونسل کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کا اصل مقصد صاحبزادہ حامد رضا کو نقصان پہنچانا ہے، مگر خانوادہ محدث اعظم کے چشم و چراغ نے دلیری اور شجاعت اپنے باپ دادا سے سیکھی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا نے اس فائرنگ کا ایک بار پھر براہ راست مقابلہ کیا، اس جوابی وار میں قائد اہلسنت جگر گوشہ صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ ان کے تینوں بھائیوں نے بھی اپنے بھائی کی طرح ڈٹ کر دلیرانہ انداز میں ٹھوس جواب دیا۔ ترجمان کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے دیگر رہنماؤں نے اس منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھا بھرپور جواب کے بعد نامعلوم دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ طالبان اور کالعدم جماعتوں کیخلاف آواز بلند کرنیوالے اور پاکستان کی محبت کا سبق پڑھانے والے صاحبزادہ حامد رضا کو سکیورٹی کیوں فراہم نہیں کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ کیا صاحبزادہ حامد رضا کو اور ان کے بچوں کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں نہیں دی جا رہیں؟ ترجمان نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 910166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش