0
Friday 5 Mar 2021 09:34

خسارے کا شکار مزید 24 اداروں سے جان چھڑانے کی تیاری

خسارے کا شکار مزید 24 اداروں سے جان چھڑانے کی تیاری
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے 156 ارب روپے سالانہ خسارے کا شکار مزید 24 اداروں سے جان چھڑانے کی تیاری کرلی۔ ،دوسرے مرحلے کے تحت24 اداروں کی نجکاری کیلئے فہرست مرتب کرلی گئی۔ تمام دس سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی نجکاری فہرست میں شامل کیا گیا ہے،وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف،عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی مشاورت سے سرکاری ملکیتی اداروں کیلئے اصلاحاتی پروگرام تیار کیا گیا ہے جس کی وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔
 
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق خسارے کا شکار 12 اداروں کے مجموعی سالانہ نقصانات156 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں-چوبیس اداروں میں آٹھ بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی خسارے کا شکار ہیں۔ دستاویز کے مطابق تمام دس سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں -جنکو ون-جنکو فور-نیشنل پاور پارکس منیجمنٹ اور سٹیٹ پٹرولیم ریفائننگ اینڈ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
 
اسی طرح پاکستان ٹیکسسٹائل سٹی-ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان-اسٹیٹ انجینیئرنگ کارپوریشن-سیندک میٹلز لمیٹڈ- پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور لاکھڑا پل ڈویلپمنٹ کمپنی کو نجکاری کی دوسرے مرحلے کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے -
خبر کا کوڈ : 919744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش