0
Tuesday 16 Aug 2011 13:44

پشاور،خاندانی تنازعہ،ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل۔ باڑہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

پشاور،خاندانی تنازعہ،ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل۔ باڑہ میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور کے قریب چارسدہ روڈ پر واقع نواحی علاقے خزانہ میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گڑھی خان بابا کا رہائشی یہ بدقسمت خاندان افغان مہاجرین کا تھا جنکا اپنے داماد سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند دن قبل اس خاندان کو قتل کی دھمکی بھی دی تھی۔ ملزم آج سحری کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس سے خاندان کے سربراہ سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
در ایں اثنا خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں موٹر سائیکل چلانے پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی گئی۔ اعلان کی خلاف ورزی کرنے والے کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی سواری پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اعلان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گلیوں میں لاوڈ اسپیکر کے ذریعے کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تحصیل باڑہ میں گزشتہ دو سالوں سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 92265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش