0
Friday 26 Mar 2021 20:47

احسن اقبال کا امیر جماعت اسلامی کے بارے میں بیان غیر جمہوری رویئے کا عکاس ہے، محمد اصغر 

احسن اقبال کا امیر جماعت اسلامی کے بارے میں بیان غیر جمہوری رویئے کا عکاس ہے، محمد اصغر 
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک آزاد سیاسی جماعت ہے، اس کا کسی کے ساتھ اتحاد یا الحاق نہیں ہوا۔ ملک میں جاری سیاسی کشمکش میں جماعت اسلامی پارلیمنٹ اور جمہوریت کے تسلسل اور استحکام کے لیے کام کرے گی، البتہ سیاسی جدوجہد اور انتخابات اپنے جھنڈے اور نشان پر لڑے گی۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال پزل نہ ہوں۔ احسن اقبال کا امیر جماعت کے بارے میں بیان غیر جمہوری رویئے کا عکاس ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے کبھی جماعت اسلامی سے تعاون نہیں لیا؟ کیا احسن اقبال سیاسی رواداری ختم کرنے کے قائل ہیں؟
خبر کا کوڈ : 923606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش