0
Thursday 18 Aug 2011 22:40

یوم علی ع کے شہداء کی برسی، مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی مظاہرہ، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن

یوم علی ع کے شہداء کی برسی، مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی مظاہرہ، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے گذشتہ سال اکیس رمضان المبارک کو یوم علی کے جلوس میں تین خودکش بم دھماکوں کے ملزمان کی عدم گرفتاری اور تفتیش میں حکومت پنجاب کی سستی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت علامہ محمد اقبال کامرانی اور مولانا ابوذر مہدوی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ایک سال گذرنے کے باوجود سانحہ کربلا گامے شاہ کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکامی پر پولیس اور تفتیشی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت یوم علی ع کے جلوس میں دہشت گردی کے واقعہ کی ابتک ہونے والی تحقیقات اکیس رمضان المبارک تک سامنے لائے اور ملت جعفریہ کو اعتماد میں لے، ورنہ احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف حکومت نے موثر اقدامات نہیں کیے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ چودہ سو سال قبل مسجد نبوی میں دہشت گردی اور اسکی منصوبہ بندی کرنے والے آج بھی دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں اور وہ نسل آج بھی دنیا سے انتقام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکے اور گولیاں ہمیں عزاداری سے نہیں روک سکتیں۔ قوم کے مورال کو ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے زیادہ تعداد میں جلوسوں میں عزادار شریک ہوں گے۔ اس موقع پر شہدا کی یاد میں بم دھماکوں کی جگہوں پر شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 92915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش