0
Thursday 10 Jun 2021 22:53

دریائی کٹائو سے متاثرہ علاقوں کے بچائو کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے, سید علی رضوی

دریائی کٹائو سے متاثرہ علاقوں کے بچائو کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے, سید علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان سید علی رضوی نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سکردو سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ دریائی کٹائو سے متاثرہ علاقوں کے بچائو کیلئے ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ سندوس، کتپناہ، رنگاہ، رزسنا حوطو اور کواردو میں جاری کٹاؤ کے حوالے سے آغا علی رضوی نے ایکشن لیتے ہوئے وفد کی صورت میں ڈپٹی کمشنر حافظ کریم داد چغتائی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے سی سکردو شہریار شیرازی اور ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر زبیر بھی موجود تھے۔ وفد میں آغا علی رضوی، معروف سماجی شخصیت حسن حسرت، ترجمان مجلس وحدت المسلمین بلتستان رسول میر، حاجی بشیر اور سید اطہر شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسئلے کے حل کیلئے ہنگامی طور پر انتظامیہ کا اجلاس بلا کر حکمت عملی مرتب کرنے کا وعدہ کیا۔ کل ڈی سی انتظامی اراکین کے ساتھ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے اور ندی نالوں اور دریاوں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر ہنگامی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 937386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش