0
Monday 26 Jul 2021 22:50

مودی و امت شاہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں جاسوسی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہیئے، ارجن کھڑگے

مودی و امت شاہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں جاسوسی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہیئے، ارجن کھڑگے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر ملیک ارجن کھڑگے نے کہا کہ پگاسس جاسوسی کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے اور وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہیئے۔ ارجن کھڑگے نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیئے لیکن اس سے پہلے پارلیمنٹ میں اس پر تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے رول 167 کے تحت پہلے چیئرمین سے اور بعد میں ڈپٹی چیئرمین کے ذریعہ بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مودی حکومت کو پارلیمنٹ میں وقفہ سوال اور وقفہ صفر اور دیگر تمام کارروائیوں کو ملتوی کرکے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث کرنی چاہیئے۔ ارجن کھڑگے نے بتایا کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ایک جج کی نگرانی میں کی جانی چاہیئے اور بحث کے دوران وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی موجودگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 945224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش