0
Monday 29 Aug 2011 18:03

چار باغ کے علاقے میں سیکورٹی فوسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو اہم طالبان کمانڈر گرفتار، آئی ایس پی آر ترجمان

چار باغ کے علاقے میں سیکورٹی فوسز کے سرچ آپریشن کے دوران دو اہم طالبان کمانڈر گرفتار، آئی ایس پی آر ترجمان
سوات:اسلام ٹائمز۔ سوات تحصیل چارباغ کے علاقے میں سیکورٹی فوسز نے سرچ اپریشن کے دوران دو اہم طالبان کمانڈر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ و بارود برامد کرلیا تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے تحصیل چارباغ اور منگلتان میں علی الصبح سیکورٹی فوسز نے دہشت گردوں کے امد کے اطلاع پر سرچ اپریشن شروع کی سرچ اپریشن شام تک جاری رہی جس میں گھر گھر تلاشی لی گئی سوات آئی ایس پی آر ترجمان کرنل عارف کے مطابق سرچ اپریشن میں دواہم کمانڈروں نے خو د کو سیکورٹی فوسز کے حوالے کیا اس دوران سیکورٹی فوسز اور طالبان کمانڈرو کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا طالبان کمانڈروں کے نشاندہی پر بھاری اسلحہ و بارود بھی برامد کئے گئے جبکہ ایک اہم طلبان کمانڈر کے گرد گیرا تنگ کر کے گرفتاری کی کوشش جاری ہے،  
یاد رہے سوات میں کافی دیر قیام امن کے بعد پچھلے دن کبل کے علاقے میں ایک خودکش حملہ اور کو مسجد میں دہماکہ کرنے سے پہلے مقامی لشکر کے اہلکاروں نے ہلاک کر دیا تھا اس کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 95290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش