0
Sunday 4 Sep 2011 00:22

رحمان ملک نے نادرا کا ریکارڈ امریکا کو دینے کی پیشکش کی تھی،وکی لیکس، ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، وزارت داخلہ

رحمان ملک نے نادرا کا ریکارڈ امریکا کو دینے کی پیشکش کی تھی،وکی لیکس، ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، وزارت داخلہ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ وکی لیکس کے جاری کردہ خفیہ مراسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے امریکا کو نادرا کا کروڑوں پاکستانیوں کا ریکارڈ دینے کی پیشکش کی تھی۔ وکی لیکس کے مطابق 20 جولائی 2009ء کو امریکا کی داخلی سلامتی کی وزیر Janet Napolitano نے اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، صدر آصف زرداری اور رحمان ملک سے ملاقاتیں کیں۔ امریکی سفیر نے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں لکھا کہ رحمان ملک نے امریکی حکومت کی امداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کروڑوں پاکستانیوں کا نادرا میں موجود ریکارڈ امریکا کو فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے تجویز دی تھی کہ اس سلسلے میں عوام کے سامنے حکومت کو شرمندگی سے بچانے کے لئے معاہدے کا ماڈل سامنے لایا جائے یا پھر کوئی قانونی طریقہ اختیار کیا جائے۔ مراسلے کے مطابق پاکستانی حکام اس بات سے لاعلم تھے کہ امریکا کو لاہور سے مانچسٹر، نیویارک اور نیویارک سے لاہور کے درمیان پروازوں کے مسافروں کے ناموں کے ریکارڈ تک پہلے ہی رسائی حاصل تھی۔
ادھر پاکستان کی وزارت داخلہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نادرا کا ڈیٹا امریکی حکام کو دینے کی کبھی پیشکش نہیں کی گئی، اس حوالے سے وکی لیکس کے انکشافات بے بنیاد ہیں۔ ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق نادرا کا ڈیٹا امریکی حکام کو دینے کی ماضی میں کبھی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 96279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش