0
Tuesday 7 Dec 2021 23:34

پابندیاں اٹھانے کیعلاوہ معاہدے میں واپسی کا امریکہ کے پاس کوئی رستہ نہیں، حسین امیر عبداللہیان

پابندیاں اٹھانے کیعلاوہ معاہدے میں واپسی کا امریکہ کے پاس کوئی رستہ نہیں، حسین امیر عبداللہیان
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے تازہ انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے پاس ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں واپسی کا کوئی رستہ نہیں مگر یہ کہ وہ ایران پر عائد اپنی غیر قانونی، یکطرفہ و ظالمہ پابندیاں مکمل طور پر اٹھا لے۔ روسی روزنامے کومرسینت (Kommersant) کے ساتھ گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران، پابندیوں کے اٹھائے جانے پر منتج ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لئے تیار ہے، کہا کہ ایران نے اپنے حسن نیت کو ثابت کر دیا ہے اور باوجود اس کے کہ مغربی دنیا نے اپنے عہدوپیمان پر عملدرآمد نہیں کیا، ایران اپنے حسن نیت کی بناء پر اور غیر قانونی و یکطرفہ پابندیاں کے خاتمے پر منتج ہونے والے اچھے معاہدے تک پہنچنے کی غرض سے کامیاب مذاکرات میں بیٹھنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق موجودہ صورتحال صرف اس وجہ سے پیش آئی ہے کہ امریکہ نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کو تباہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جبکہ اس کے برخلاف ایران نے جوہری معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لئے سب سے زیادہ کوشش کی ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ مذاکرات کے گذشتہ 6 ادوار میں ایران کے لئے یہ واضح ہو چکا ہے کہ امریکہ اب تک یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کے بعد ایرانی قوم پر عائد کی جانے والی غیر قانونی و یکطرفہ پابندیوں کے اٹھائے جانے کے علاوہ، ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں اس کی واپسی کا کوئی رستہ نہیں!
خبر کا کوڈ : 967376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش