0
Friday 9 Sep 2011 13:10

مفاہمت کا راستہ نہیں چھوڑیں گے، انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت آئین کی خلاف ورزی ہے، بابر اعوان

مفاہمت کا راستہ نہیں چھوڑیں گے، انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت آئین کی خلاف ورزی ہے، بابر اعوان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی بزدل کہے یا کوئی اور طعنہ دے ہم مفاہمت کا راستہ نہیں چھوڑیں گے۔ آئین کے مطابق عدلیہ انتظامیہ سے علیحدہ ہو چکی ہے انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ آئین کے مطابق عدلیہ انتظامیہ سے علیحدہ ہو چکی ہے انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت آئین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والے قتل کا ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت کو قرار نہیں دیا جا سکتا۔ لاہور، گجرات کی عدالتوں میں کٹہرے میں قتل ہوئے۔ قتل صرف شہروں میں نہیں، ججز کے سامنے بھی ہوتے ہیں۔ ملک میں 4 مارشل لاء لگائے گئے سب کا خیال تھا کہ وہ ہی ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا امریکہ بھی پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں سے بات کرنے کی راہ ڈھونڈ رہا ہے یہ طاقتور پارلیمنٹ ہے۔ پہلی بار دو مرتبہ انٹیلی جنس قیادت نے کئی کئی گھنٹے بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 97504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش