0
Monday 23 May 2022 09:35

اسلام آباد، سکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے اہم اجلاس

اسلام آباد، سکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال پر غور کیلئے آئی جی اکبر ناصر خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے۔ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ملازمین کی چھٹیاں تاحکم ثانی منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 مئی سے اگلے حکم تک ملازمین کی ماسوائے ایمرجنسی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 995622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش