0
Thursday 25 Jan 2024 17:05

انجمن حسینیہ پاراچنار کے زیراہتمام جشن مولود کعبہ کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں جشن مولود کعبہ (امام علی علیہ السلام) نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلے میں دو روزہ جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں آج 13 رجب المرجب کو یوم ولادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے انعقاد پذیر جشن اور جلسے سے علامہ اخلاق حسین شریعتی اور مولانا ابراہیم حسین محمدی نیز دیگر مقررین اور ذاکرین نے خطاب کیا۔ علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی شخصیت کو عالم اسلام خصوصاً مسلم ممالک کے لئے نمونہ عمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات کسی بیان کے محتاج نہیں، علی علیہ السلام وہ ہستی ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ رہتے ہوئے تکالیف و صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی جان کی قیمت پر اپنے اور پورے کائنات کے مرشد اور سید و سردار کی حفاظت فرمائی۔

دوسری جانب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود بھی ہر مشکل گھڑی میں مولا علیؑ ہی کو آواز دی، ہر وہ مقام جہاں بڑے بڑے سورماؤں کے پاؤں اکھڑ جاتے، وہاں علیؑ اپنی شجاعت کی داد حاصل کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا لگایا ہوا پودا ابو طالب کے سیاسی تعاون، بی بی خدیجہ کے مال و منال اور مولائے متقیان علی علیہ السلام کے زور بازو کی بنیاد پر تناور درخت بن چکا۔ خیبر کا قلعہ جس کی واضح مثال ہے۔ مومنین کی توجہ اس نکتے کی جانب مبذول کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میدان جنگ میں علیؑ جتنے سخت تھے، عام زندگی میں خصوصاً مومنین کے ساتھ راہ و رسم رکھنے میں امیر کائنات کی نرمی بھی مثالی تھی۔ علماء کرام نے کہا کہ آج مسلمانوں کی نجات اور کامیابی سیرت امیر المومنین اپنانے ہی میں مضمر ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1111476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش