0
Sunday 28 Jan 2024 22:30

پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

ملک بھر کی طرح پاکستان کے سرحدی علاقہ پاراچنار میں آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین نے بھی اپنے دو امیدواروں کو خیمہ کے انتخابی نشان پر میدان میں اتارا ہے، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 96 سے سید نجات حسین اور این اے 37 سے انجینئیر حمید حسین الیکشن لڑیں گے، ان دونوں امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انتخابی مہم کے حوالے سے ایک مشترکہ ریلی نکالی گئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی اور پاور شو کیا۔ اس موقع پر متعلقہ امیدواروں سمیت پارٹی رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1111717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش