1
Saturday 2 Mar 2024 18:49

تازہ ترین عالمی و علاقائی خبروں پر مشتمل اسلام ٹائمز کا خصوصی نیوز بلیٹن

متعلقہ فائیلیںخصوصی نیوز بلیٹن کے موضوعات:

1۔ پاکستان میں حکومت سازی کا عمل جاری، پیپلزپارٹی کے سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان جبکہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب، اس سے قبل پی پی پی نے سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور پیپلزپارٹی کی امیدوار ڈپٹی اسپیکر غزالہ بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سنی اتحاد کونسل کے اُمیدوار اور عمران خان کے بااعتماد دوست علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں، خیبر پختونخوا اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بھی سنی اتحاد کونسل کے منتخب ہوئے ہیں۔

2۔ پاکستان میں وزیراعظم اور صدر کے انتخاب کے لیے کاغزات نامزدگی جمع، صدر کے انتخاب کیلئے آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع، وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع، پیپلزپارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ لیگی رہنماء سینیٹر اسحاق ڈار نے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارلیمنٹ ہاوس چیمبر میں سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی اسد قیصر، علی محمد خان، عامر ڈوگر، جنید اکبر نے عمر ایوب کے کاغذات جمع کرائے۔

3۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کو خالی کرانے کے اپنے منصوبے میں ناکام رہی، سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ صیہونیوں کے جرائم کا دائرہ جس کی امریکہ مکمل طور پر حمایت کرتا ہے، تصور سے بالاتر ہے اور اس نے تمام ریڈ لائنوں کو پار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کا قتل عام، انہیں بھوک میں مبتلا کرنے اور مختلف حربے استعمال کرنے کے باوجود صیہونی حکومت، غزہ کو خالی کرانے کے اپنے منصوبے میں ناکام رہی ہے۔ انصار اللہ یمن کے رہنماء نے کہا کہ غزہ کے اکثر بچے بھوکے اور بیمار ہیں جبکہ غاصب صیہونی حکومت بھوک کی جنگ اور غذائی قلت سے ظلم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

4۔ برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والوں کو شدت پسند قرار دے دیا، ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب کچھ روز قبل مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزبیان دینے اور معافی نہ مانگنے پر برطانوی ممبر پارلیمنٹ لی اینڈرسن کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں مسلسل احتجاج جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، حماس کے حق میں بولنے والوں سے لڑنے کا وقت آگیا ہے، ملک میں کسی تشدد اور دھمکیوں کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ برطانیہ میں شدت پسندوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائیگا، احتجاج میں نفرت پھیلانے والوں کے ویزے منسوخ کردیے جائیں گے۔

5۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا رشی سوناک کے فلسطینی مظاہروں کے خلاف بیان پر اظہارِ افسوس، یاد رہے کہ یکم مارچ کو رشی سوناک نے برطانیہ میں فلسطین کے حق میں احتجاج اور مظاہرے کرنے والوں کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ برطانیہ میں مسلسل احتجاج جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ میں شدت پسندوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائیگا۔ رشی سوناک کے اس بیان کے بعد انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خلاف لوگوں کے احتجاج کے حق کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

6۔ جارج گیلوے برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ منتخب، جارج گیلوے نے اپنی فتح کو غزہ کے نام کر دیا، برطانیہ میں ضمنی الیکشن میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدان جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے، جو حماس، اسرائیل جنگ پر غم و غصے کا اظہار کرچکے ہیں۔ برطانیہ کی ورکرز پارٹی کے رہنما جارج گیلووے نے روچڈیل میں اپنی انتخابی مہم کا مرکز غزہ کے تنازع کو بنایا، روچڈیل میں 30 فیصد مسلم آبادی مقیم ہے۔ اپنی کامیابی کے بعد تقریر کے دوران لیبر پارٹی کے رہنماء سر کئیر اسٹامر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے جارج گیلووے نے کہا کہ میری یہ فتح غزہ کے لیے ہے۔

7۔ غزہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والی مسجد کے ملبے کے درمیان نماز ادا کرنے کی تصاویر وائرل، غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی مسجد کے ملبے کے درمیان فلسطینیوں کی جانب سے جمعہ کی نماز ادا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ یکم مارچ کو بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے الفاروق مسجد کے ملبے کے سامنے جمعہ کی نماز ادا کی، یہ مسجد جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئی تھی۔

تصوریری رپورٹ: اب ایک نظر آج کی تصویری رپورٹ پر، جس کا عنوان ہے "ملتان میں مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ناصران امام زمانہ علیہ السلام سیمینار" 

کارٹون: اب ایک نظر آج کے کارٹون پر، جس کا عنوان "شکست خوردہ نیتن یاہو"
خبر کا کوڈ : 1119821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش