0
Tuesday 21 Mar 2023 21:57

حرم حضرت معصومه (س) میں تحویل سال نو کی جھلکیاں

اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں گذشتہ شب نئے سال کی آمد کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوئیں۔ ایران میں شمسی سال کے اختتام اور نئے سال کی تحویل کے موقع کو عید کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسے نوروز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسی حوالے سے گذشتہ شب حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ زائرین نے نئے سال کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر زائرین نے عالم اسلام اور ایران کے لئے دعائیں کیں۔
خبر کا کوڈ : 1047958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش