0
Sunday 6 Dec 2015 12:46

کوئٹہ، پشتونخوامیپ جلسہ عام

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے مالی باغ روڈ پر واقع صادق شیہد گراؤنڈ میں خان عبدالصمد خان اچکزئی کی 22ویں برسی کی مناسبت سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کیجانب سے عوامی جلسہ عام کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر چئیرمین پشتونخوامیپ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، وزیر واسا بلوچستان نواب ایاز خان جوگیزئی، وزیر اطلاعات بلوچستان عبدالرحیم زیارتوال، مئیر کوئٹہ سٹی ڈاکٹر کلیم اللہ، سینیٹر پشتونخوامیپ و صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پشتونخوامیپ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے طالبان، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور پشتون لیڈر شپ کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ خطے میں ایک اور بہت بڑی جنگ کی تیاری کی جارہی ہے، جس سے پشتون شدید متاثر ہوں گے۔ صوبے کے وسائل پر ان کے عوام کا حق حاکمیت تسلیم کیا جائے تو بہت سے مسائل حل ہوں گے۔ خطے میں ایک اور بہت بڑی جنگ کی سازش ہو رہی ہے، جسکے لئے پشتونوں کو تیار رہنا ہوگا۔ انہوں نے طالبان کے امیر ملا محمد منصور، مولانا فضل الرحمان، مولانا سمیع الحق، اے این پی کے لیڈر شپ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر خطے میں جاری پشتونوں کی خون ریزی روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 502991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش