0
Saturday 22 Jun 2019 21:27

لاہور پراسیس کی پہلی افغان امن کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ لاہور سنٹر فار پیس اینڈ ریسرچ (ایل سی پی آر) کی طرف سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے لاہور پراسس کے نام سے پہلی کانفرنس بھوربن مری میں جاری ہے۔ افغانستان سے اس کانفرنس میں سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے امیر گلبدین حکمت یار کے علاوہ اہم سیاسی رہنما اور زعما شرکت کر رہے ہیں۔ افغانستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہ اور افغان صدر کے سیاسی مشیر، سینیٹرز اور افغان پارلیمان کے ارکان بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں صدر اشرف غنی کے خلاف مضبوط صدارتی امیدوار سمجھے جانے والے حنیف اتمر کے علاوہ کریم خلیلی، احمد ولی مسعود، محمد محقق، عطا محمد نور بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی کے اس ماہ کے آخر میں (27 جون) اسلام آباد کے دورے سے قبل یہ کانفرنس اہمیت اختیار کر گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 800988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش