0
Monday 23 Dec 2019 02:03

پرویز مشرف کی حمایت میں ایم کیو ایم کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے حق میں طاقت کا مظاہرہ کیا۔ لیاقت آباد فلائی اوور پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں اہلیان کراچی نے شرکت کی۔ اححتجاجی جلسے سے کنوینر ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر ڈاکٹٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، میئر کراچی وسیم اختر اور فیصل سبزواری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں پی ایس پی کے ناراض رہنماؤں اور کراچی تاجر اتحاد کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کنور خالد یونس اور کشور زہرا سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اپنے خطابات میں رہنماؤں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنی زندگی کے چالیس سال اس ملک کو دیئے، وہ 1999ء میں اپنی خوشی سے اقتدار میں نہیں آئے تھے، ہم اتنے احسان فراموش نہیں ہیں، اس ملک میں میڈیا کو ایک آمر نے آزاد کیا تھا، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں سچ بولنے پر غدار نہ ٹھہرایا جائے، ایک عدالت نے آئین اور شریعت کے خلاف فیصلہ دیا، ایسی زبان جو اس فیصلے میں استعمال ہوئی، ایسی زبان 70 سال میں استعمال نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 834251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش